حکومت ملک کو معاشی بحران سے باہر نکال لائی ہے، رانا ثناء اللہ

ہم نیوز  |  Mar 31, 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے باہر نکال لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حق میں بات کرنے والے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہوگی،دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں، دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہحقدار دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے شہید ہیں، ان کے خاندان بھی قوم کے محسن ہیں۔

ٹریفک حادثات پر عید کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کامران ٹیسوری

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندان کے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور خاتمے تک جاری رہے گی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لا رہی ہیں، عام آدمی کے لئے مزید آسانیاں لا ئی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More