سندھ میں کچھ عناصر ذاتی و سیاسی فائدے کیلئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Mar 30, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کچھ عناصر ذاتی و سیاسی فائدے کیلئے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے بہاولنگر موٹروے بھی بنے گی۔ اور ملتان سے سکھر موٹروے بھی ن لیگ کے دور میں بنی ہے۔ سکھر سے کراچی تک موٹروے ضرور مکمل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نہروں اور کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ن لیگ کا ایک مؤقف ہے۔ اور اگر اس وقت ہماری بات مانی جاتی تو خشک سالی کی صورتحال نہ ہوتی۔ نہروں کا معاملہ فیڈریشن اور پاکستان سے بڑا نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نہروں کے مسئلے پر اتفاق رائے ہو گا تو بات آگے بڑھے گی۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں نہروں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو سے کہا کہ ہم مل کر اس کا کوئی حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا اس کا ایسا حل نکالیں گے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ اور اس بات کا احساس ہے کہ پیپلز پارٹی کی اس مسئلے میں ایک سیاسی مجبوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی کارروائی، ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جو بغیر دلیل کے پیپلزپارٹی اور فیڈریشن پر حملہ آور ہیں۔ اور ایسا ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے سندھ کے حقوق پر کوئی حملہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہقطعی طور پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں بنائیں گے جس سے سندھ کا نقصان ہو۔ اور سندھ میں کچھ عناصر ذاتی اور سیاسی فائدے کے لیے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اس پراپیگنڈے کا سامنا کرنا اور اس کا توڑ کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے۔ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پیپلزپارٹی نے نہروں پر وہ موقف اپنایا جس پر ان عناصر کو موقع نہ ملے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More