شوال کے چاند کا اعلان ہوگیا..

ہماری ویب  |  Mar 30, 2025

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ماہ شوال کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا. جس کے تحت پاکستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی.

ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے اور موصول ہونے والی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کیں۔

کراچی، کوہلو، پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ کراچی، دیر، مہمند سمیت دیگر علاقوں میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ 31 مارچ بروز پیر کو پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More