امریکہ اور یورپی یونین نے میانمار اور تھائی لینڈ کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اور ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ 2 ہزار 300 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
میانمار کے شہر ماندالے میں ایک ہزار 591 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ اور ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے 100 مزدور اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
تھائی لینڈ حکام نے زلزلے سے 15 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سے قبل چین نے بھی میانمار کے لیے تقریباً 14 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، ہنگامی طبی کٹس، خوراک و دیگر اشیا شامل ہوں گی، امداد کی پہلی کھیپ 31 مارچ کو میانمار پہنچے گی۔