پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

اردو نیوز  |  Mar 29, 2025

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپیئر میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے گئے۔

میزبان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز زیادہ بہتر نہیں تھا اور پہلی وکٹ صرف آٹھ رنز پر اس وقت گری جب ول ینگ کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر دیا اور اس کے بعد آنے والے نک کیلی اور ہینر نکلز بھی جلد ہی پویلیسن لوٹے انہوں نے بالترتیب 15 اور 11 رنز بنائے۔

تاہم اس ان کے بعد آنے والے ڈیرل مچل اور مارک چیمپئن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 199 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

مارک چیمپئن نے 132 رنز بنائے جس میں چھ چھکے اور 13 چوکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد عباس بھی اچھی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے اور 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے جن میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے تین وکٹیں لیں، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے دو، دو جبکہ نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

عاکف جاوید اور محمد علی نے آج کے میچ سے اپنا ڈیبیو کیا۔

پاکستان کی جانب سے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز  اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا تاہم بڑی پارٹنرشپ قائم نہ ہو سکی اور عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق  36 رنز پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز  پر گر گئی۔

چوتھے نمبر پر آنے والے بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔

تاہم ان کے بعد کوئی بھی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا، وکٹیں گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 271 کے ہندسے تک ہی پہنچ پائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More