وزیراعظم کینیڈا مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 2 اپریل کوجوٹیرف لگائے گی اس کا جواب دیں گے۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کے جوابی اقدامات امریکا اورٹرمپ انتظامیہ میں زیادہ سے زیادہ اثرڈالیں گے۔
آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے کمی کی اجازت دیدی
انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنوں اور ملک کے دفاع کے لیے کچھ بھی خارج از امکان نہیں، ہم امریکا کو بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدرکےعہدے پرہیں امریکا کواب مزید قابل اعتماد شراکت دار نہیں سمجھا جا سکتا۔