دورہ نیوزی لینڈ، ون ڈے سیریز کل سے شروع ہو گی

ہم نیوز  |  Mar 28, 2025

 دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد3 ون ڈے میچز کی سیریز میں کل سے دونوں ٹیمیں میدان میں اتر رہی ہیں۔

پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کھلاڑی اورسپورٹ سٹاف ویلنگٹن سے نیپئر میں موجود ہیں جہاں ٹی ٹونٹی سکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں نے ون ڈے سکواڈ کو نیپئر میں جوائن کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کر لیا

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 29 مارچ کو شروع ہو گی، سلمان علی آغا، حارث روف، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، ابراراحمد، سفیان مقیم، محمد علی اورعثمان نے ون ڈے سکواڈ کوجوائن کرلیا۔

ٹی ٹونٹی سکواڈ کے باقی آٹھ کھلاڑی شاداب خان، شاہین آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اورجہانداد خان نیوزی لینڈ سے براستہ دوبئی پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More