ایشوریا رائے کی گاڑی کو بس نے ٹکر ماردی

سچ ٹی وی  |  Mar 27, 2025

بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے بچن کی لگژری گاڑی کو ممبئی کے علاقے جوہو میں بس نے ٹکر ماردی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایشوریا رائے کی گاڑی کو ٹکر لگتے ہی سڑک پر ہجوم ہوگیا جب کہ اداکارہ کے باڈی گارڈز گاڑی سے باہر نکل آئے۔ 26 مارچ بروز بدھ کو ایک فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے کی گاڑی کو ایک بڑی لال رنگ کی بس نے ٹکر ماری۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس نے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری، ایشوریا اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں جب کہ گاڑی کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے بعد جوہو تارا روڈ پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کے قریب ایک بنگلے سے سکیورٹی گارڈ باہر آیا اور بس ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور گاڑی کو پہنچے نقصان کو دیکھنے باہر نکلا تھا جس پر گارڈ نے اسے تھپڑ دے مارا۔ بعدازاں پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر بنگلے کے نگران عملے نے بس ڈرائیور سے معافی مانگی اور واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More