عید کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے عید کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فیکشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولز صبح 8 بجے لگا کریں گے ،چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی جب کہ سنگل شفٹ اسکولز کو جمعہ کے روز 12 بجے چھٹی ہو گی۔

نوٹی فیکشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں صبح 8 بجےا سکولز لگیں گے، چھٹی ساڑھے 12 بجے ہو گی۔ جب کہ ڈبل شفٹ اسکولز کو جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

پنجاب میں اسکول، کالجز و جامعات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

اس کے علاوہ سیکنڈ شفٹ میں اسکولز دوپہر 1 بجے لگیں گے،چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی، سیکنڈ شفٹ میں جمعہ کے روزا سکول اڑھائی بجے لگا کریں گے۔

نوٹی فیکشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا اور 15 اکتوبر تک نافذ رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More