میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف

ہم نیوز  |  Mar 26, 2025

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

طلبا کی کارکردگی کوگریڈز ،گریڈپوائنٹس، جی پی اے کی بنیادپرجانچا جائے گا،فیل کی جگہ غیر تسلی بخش گریڈ استعمال ہوگا۔

مارچ کے بجلی بلوں سے نیٹ میٹرنگ یونٹس غائب،صارفین پریشان

پاسنگ مارکس کو 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا جائے گا،پہلےمرحلےمیں 2026 سےنویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریڈز دیئےجائیں گے۔

دوسرےمرحلےمیں 2027سے10ویں اور 12ویں جماعت میں بھی نظام نافذ ہو گا،تبدیلی کا مقصد طلبا کو نمبروں کی دوڑ سے نکال کر ان کی تعلیمی کارکردگی کو بہتربنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More