اس عید کلینزنگ، اسکربنگ اور بہت کچھ، صرف کھیرے سے! جانیں پارلر جیسا فیشل گھر میں کرنے کا سستا طریقہ

ہماری ویب  |  Mar 25, 2025

کھیرا گرمیوں میں استعمال ہونے والی ایک عام سبزی ہے جو ہرگھر میں کھائی جاتی ہے کیونکہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اسکے علاوہ یہ چہرے کے مسائل کو بھی دور کرتی ہے۔ کھیرے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور فولک ایسڈ جیسی غذائی اجزاء چہرے کے ماسک وغیرہ بنانے کیلیئے بہترین ہے۔

آج ہم کھیرے سے گھریلو فیشل بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں آپکو جو آپ باآسانی گھر میں بنا سکتی ہیں۔

گھریلو فیشل کا طریقہ:

کلینزنگ:

فیشل میں سب سے ضروری ہوتی ہے کلینزنگ، یہ ہمارے چہرے پہ موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں سے دھول مٹی کو نکالتا ہے اور اگر منہ پی کوئی میک اپ یا کریم لگی ہو تو اسے بھی صاف کرتا ہے تاکہ فیشل کرتے وقت پہلے کچھ لگا ہوا نہ ہو۔ کلینزنگ بنانے کیلیئے آپکو چاہیے؛

کھیرے کا رس دو چمچ

ایلوویرا جیل ایک سے دیڑھ چمچ

کافی ایک چمچ

اب ان تینوں کو اچھے سے مکس کرکے روئی کی مدد سے چہرے پر تین سے چار منٹ تک لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

اسکرب:

اسکربنگ سے آپکی جلد صحتمند اور صاف رہتی ہے اسکے علاوہ یہ مردار جلد اور ڈارک اسپوٹس کو بھی دور کرتی ہے، اسکرب بنانے کا طریقہ؛

کھیرے کا رس دو چمچ

شہد ایک چمچ

جو کا دلیہ ایک چمچ

سب سے پہلے جو کے دلیئے کو پیس لیں جب پاؤڈر بن جائے تو اس میں شہد اور کھیرے کا رس شامل کرکے اچھے سے مکس کرلیں پھر تین سے چار منٹ چہرے پر اسکربنگ کریں۔ اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔

مساج کریم:

مساج کریم بنانے کیلیئے سب سے پہلے دو کیلوں کو پیس کر اسکا گودا بنالیں۔ اسکے بعد دو چمچ کھیرے کے رس میں دو چمچ کیلے کا گودا شامل کرکے کریم تیار کرلیں پھر 3 سے 4 منٹ تک چہرے کا سرکلر موشن میں اچھی طرح مساج کریں۔ مساج سے آپکی سکن مزید چمک جائے گی۔

فیس ماسک:

اگر آپکی جلد خشک ہے یا رنگت بہت زیادہ خراب ہورہی ہے یا پھر گرمی سے چہرے پہ ایکنی اگئی ہے تو اس ماسک کے لگانے سے آپ کا چہرہ پہر سے کھل جائے گا۔ ماسک بنانے کیلیئے چاہئے؛

کھیرے کا رس چار چمچے

ملتانی مٹی ایک چمچ

دہی ایک سے دیڑھ چمچ

ان تینوں کو آپس میں ملا کے ماسک بنالیں اور 15 منٹ تک منہ پہ لگایئں اور خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

یاد رہے فیس ماسک کا ہفتے میں دو بار سے زیادہ استعمال آپکی جلد میں جلن پیدا کرسکتا ہے یا جلد میں موجود قدرتی تیل کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More