افغان باشندوں کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت سے تفصیلات طلب

ہم نیوز  |  Mar 25, 2025

پاکستان سے افغان باشندوں کے انخلاء کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت سے پوچھا گیا ہے کہ کتنی تعداد میں افغان شہری کے پی میں موجود ہیں، تفصیلات بتائی جائیں۔

اب تک کتنی تعداد میں خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق اقدامات کی بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل

افغان باشندوں کی تعداد اور ان کے تازہ ترین اسٹیٹس سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 31 مارچ سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیرقانونی تصور کئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

31 مارچ تک ان افغان باشندوں کو بھی واپس بھیجا جائے گا جن کے پاس افغان سیٹیزن کارڈ ہیں، ذرائع کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ افغان باشندے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More