پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں پھر قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کرینگے، پی ٹی آئی

ہم نیوز  |  Mar 18, 2025

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے بغیرآج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،علی آمین گنڈا پور بطور وزیراعلی خیبر پختونخوا شرکت کرینگے۔

رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

دہشتگردی، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت پربات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی کے بیشتر ممبران نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر بھی اعتراض کیا، عامرڈوگرکو کورکمیٹی کی مشاورت کے بغیرنام نہیں دینے چاہیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More