پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے لیکن خاموش تماشائی نہیں،گورنر پنجاب

ہم نیوز  |  Mar 17, 2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے، لیکن خاموش تماشائی نہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا،پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ ،ندیم افضل چن، شہزادچیمہ، عبدالقادرگیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

سونے کی عالمی قیمتیں 3،005 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں

مشاورتی اجلاس میں پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس موقع پر گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرنے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی،پیپلز پارٹی کے کارکن اور سینئر رہنماء کارنر میٹنگز کا انقعاد کریں۔

پیپلز پارٹی شہدا کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں رہے گی،ان کے مسا ئل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے گی،میرا گورنر ہاؤس میں مقصد بلاول بھٹو کو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنانا ہے۔

استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،وزیر اعظم

عید کے بعد پارٹی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی،پیپلز پارٹی اورمیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھٹرے ہیں،سرحدوں پر ہماری حفاظت کر نے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More