ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

ہم نیوز  |  Mar 17, 2025

چوک چوراہوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر کھڑے وارڈنز بھی اب ہیلمٹ پہنیں گے،ٹریفک وارڈنز کی حفاظت کے پیش نظر نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ضرورہے لیکن خاموش تماشائی نہیں،گورنر پنجاب

چیف ٹریفک آفیسراطہر وحید کے حکم پروارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا، گرمی ہو یا سردی چوک میں کھڑے وارڈنز ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ حادثات میں متعدد وارڈنز کے زخمی ہونے پر ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوسری جانب جعلی فینسی،غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،وزیر اعظم

رواں ماہ غیر قانونی غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 52 ہزار سے زائد چالان کئے گئے،کارروائیوں کے دوران 35 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

4 ہزار300 سے زائد کاروں کو غیر نمونہ غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر جرمانے کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More