فہد مصطفیٰ کی گوہر رشید اور کبریٰ خان سے بڑی فرمائش

سچ ٹی وی  |  Mar 17, 2025

اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے گیم شو میں حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے گوہر رشید اور کبریٰ خان سے اگلے سال اولاد کی فرمائش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان شادی کے بعد پہلی بار حال ہی میں دونوں فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں شریک ہوئے۔

میاں اور بیوی گزشتہ ماہ فروری میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور شادی کے ایک ماہ بعد دونوں نے گیم شو میں ایک ساتھ شرکت کی۔

دونوں شادی سے قبل بھی اسی گیم شو میں شرکت کرتے رہے ہیں اور دونوں سے اسی گیم شو میں پہلے شادی سے متعلق بھی پوچھا جاتا رہا ہے۔

اور اب دونوں نے جب گیم شو میں شرکت کی تو فہد مصطفیٰ نے ایک سیگمنٹ کے دوران دونوں نے مزاحیہ انداز میں آئندہ سال تک بچہ پیدا کرنے کی فرمائش کی۔

گیم شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران فہد مصطفیٰ نے کبریٰ خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر گوہر رشید کو ابھی سے بچوں کا شوق ہو چلا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے گوہر رشید کی جانب دیکھا اور کہا کہ انشاء اللہ اگلے سال ہم خوشخبری سنیں گے۔

میزبان کی فرمائش اور خواہش پر گوہر رشید نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انشاء اللہ۔ براہ راست گیم شو میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے کبریٰ خان اور گوہر رشید سے ایک سال کے اندر بچہ پیدا کرنے کی فرمائش کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

فہد مصطفیٰ کی فرمائش پر کبریٰ خان نے شرماتے ہوئے پریشان نظر آنے کی اداکاری بھی کی، تاہم وہ ان کی بات پر مسکراتی رہیں۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے نوبیاہتے جوڑے سے ایک سال کے اندر بچہ پیدا کرنے کی فرمائش پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی پروگرام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More