یمن کے شہروں صنعا اور حدیدہ میں امریکی طیاروں کی بمباری ، 77 شہری جاں بحق

ہم نیوز  |  Mar 17, 2025

یمن کے ساحلی شہر حدیدہ اور صنعا میں امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 77 افراد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حوثی رہنما انصار اللہ عبدالملک بھی شامل ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے گئے جبکہ ان کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گر گیا۔

امریکی خفیہ اداروں نے اسرائیل پر ایرانی حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

علاوہ ازیں دارالحکومت صنعا میں بھی امریکی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امریکی حکام نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا میزائل امریکا کے لیے بڑاخطرہ ثابت نہیں ہوا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روک دیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More