جعفر ایکسپریس واقعہ ، میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو حاضر ہوں ، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Mar 17, 2025

جعفر ایکسپریس پر واقعے پر اپوزیشن کی جانب سے عہدے سے استعفے کے مطالبے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل آ گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن سکیورٹی لیپس کا ذمہ دار آپ کو قرار دے کر استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے؟۔

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

خواجہ آصف نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے چند روز قبل اپوزیشن اتحاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کو بڑا سکیورٹی لیپس قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More