خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں نو شدت پسند ہلاک، دو فوجی جان سے گئے

اردو نیوز  |  Mar 15, 2025

صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی دو کارروائیوں میں نو شدت پسند ہلاک، جبکہ دو فوجی جان سے گئے۔

سنیچر کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’ضلع مہمند میں خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں سات خوارجی ہلاک ہوئے۔‘

’تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے حوالدار محمد زاہد اور ضلع چترال کے سپاہی آفتاب علی شاہ جان سے گئے۔‘

ڈیرہ اسماعیل خان میں کیے گئے دوسرے آپریشن میں بھی فائرنگ کے تبادلے میں دو شدت پسند ہلاک ہوئے۔

شدت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے جو علاقے میں متعدد ’دہشت گرد‘ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

مزید کہا گیا کہ علاقے میں شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے تلاش جاری ہے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More