پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے میکنزم پر عمل نہیں کر رہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر اور نیاز اللہ نیازی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سو ایکڑ کا رقبہ دانش یونیورسٹی کے نام مختص، قابل اور مستحق طلبہ کیلئے داخلہ مفت ہو گا، وزیراعظم

فیصلے کے مطابق 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے پابند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More