سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے قومی مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں گرد آلود طوفان کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کی توقع ہے۔
مکہ شہر، الجموم، الکامل، طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، رنیہ اور تربہ میں بارش کا امکان ہے۔ العلا، العیص، بدر، مدینہ منورہ، خیبر، الحناکیہ، وادی الفرع اور المھد میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
قومی مرکز موسمیات نے کہا کہ تبوک کے علاقے تیما میں درمیانے درجے کی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
مملکت کے دارالحکومت ریاض، حائل، نجران، مشرقی ریجن، شمالی حدود ریجن، الجوف، الباحہ اور جازان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔