پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، آئی ایم ایف

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، بات چیت مثبت رہی، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ قرض کو کم کرنے کے لئے مالی پالیسی میں سختی کی گئی، اعلامیے میں کہا گیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے مانیٹری پالیسی مضبوط کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام آن لائن رابطے میں رہیں گے۔

استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،وزیر اعظم

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، بہتری، صحتِ عامہ کی بہتری، تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

موسمیاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی، اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسمیاتی اصلاحات کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مفید بات چیت اور مہمان نوازی کے لیے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More