فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی، سلمان علی آغا

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی۔

کپتان سلمان آغا نے کہا کہ نئی ٹیم ہے اور ہم نے نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش ہے، ہم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فینز کی ہم سے ناراضگی جائز ہے، ہم فینز کی امیدوں کے مطابق نہیں کھیلے، ہماری ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن ہے، امید ہے یہاں سے سیریز جیت کر ہی جائیں گے۔

انگلش کرکٹرکا پاکستانی فاسٹ باولرز کو بہترین ماننے سے انکار

سلمان علی آغا نے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ بظاہر گرین لگ رہی ہے لیکن یہاں اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی دونوں ہمارے اہم باؤلرز ہیں، دونوں ہمیں سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کو اس سیریز میں مِس کریں گے،امید ہے دونوں اگلی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے،ان کاکہنا تھا کہ بابر اور رضوان دونوں بڑے پلئیرز ہیں لیکن اس بار ہم نیا کمبینیشن استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ ہمارا بڑا گول ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More