انگلش کرکٹرمعین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں بہترین ماننے سے انکار کردیا۔
انگلش کرکٹرمعین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس بہترین سیمرزموجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث روف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ برے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں بہترین بناسکے۔
معین علی کی جانب سے تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تینوں فاسٹ بولرز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی میں نہایتی ناقص پرفامنس کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ سابق کرکٹرز کی جانب سے بولرز پر تنقید کی نشتر چلائے جارہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دونوں میچز میں شاہین آفریدی محض 2 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ 8 کی اوسط سے 18 اوورز میں 140 رنز لٹائے تھے۔ نسیم شاہ نے دونوں میچز میں 18 اوورز کروائے اور محض 2 وکٹیں حاصل کرسکے۔