دہشت گردوں کا کوئی دین، مذہب نہیں ہوتا، گورنر پنجاب

ہم نیوز  |  Mar 15, 2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نےدہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین، مذہب نہیں ہوتا، شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، گورنر ہاؤس میں انہی کیلئے بیٹھا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر کو عوامی مسائل کی فکر نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ملک پاکستان کی خاطر متحد ہو نے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا اور افغانستان جیسے ملکوں میں دہشتگردی جیسے منصوبے بنائے جاتے ہیں، قوم دہشتگر دی کی اس جنگ میں پا ک فوج کی شا نہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More