اپوزیشن لیڈر کو عوامی مسائل کی فکر نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو عوامی مسائل کی فکر نہیں،کوشش ہے قانون اور روایات کے مطابق پارلیمنٹ چلائی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو صر ف احتجاج کا ٹاسک دیاگیا ہے،اپوزیشن کوجتنا بات کرنے کا موقع دیتا ہوں وہ مجھ پرتنقید کرتے ہیں،مجھے حوالدار کہا جاتا ہے جس پر فخر ہے۔

آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی والے ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں،ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟عمر ایوب نے کہا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،عمر ایوب نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

جب ہاؤس میں نہیں ہوں گےاور احتجاج کریں گے تو موقع کم ہی ملے گا،جس طرح یہ پروڈکشن آرڈر جاری کرتے تھے یا سب جیل بناتے تھے اسی کو دہرائیں گے۔

لاہور،جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف

اب بھی امید ہے کہ مذاکرات ہوں مگر وہ کسی ایک شخصیت کے لیے نہ ہوں،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے شجر کاری کی جائے،جتنے درخت کاٹے گئے ہیں اتنے ہی نئے پودے لگائے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More