آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ لاہور کے 2 وینیوز پر کھیلا جائے گا،آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کا پہلا میچ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان نو اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

لاہور،جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کیخلاف ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کیخلاف قومی ویمنز ٹیم کا میچ 14 اپریل  کو شیڈول ہے،یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی بھی میزبانی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More