لاہور،جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

لاہور کے جناح اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

مبینہ طور پرکاغذوں میں آن ڈیوٹی ڈاکٹرز بیرون ملک مقیم ہیں،یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے 6 ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

لاہور،ڈی آئی جی پولیس عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا

غیر حاضرڈاکٹرز کی روزانہ حاضری کی تصدیق کرنےوالوں کوشوکاز جاری کردئیے گئے،مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غائب ہیں اور تنخواہیں وصول کرتے رہے۔

سرکاری خزانے کو غیرحاضر ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے نقصان ہوا،محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More