نکات
رنگوں کا تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت : مریم نواز
خواجہ آصف کا پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن: بیرسٹر سیف
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے جمعے کو ہولی کے تہوار پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ’پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے، ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔‘’ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔‘مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مینارٹی کارڈ‘ کے زریعے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کی جارہی ہے۔‘خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن ہے: بیرسٹر سیف صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وزیرِدفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔‘خواجہ آصف نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو دوبارہ خیبرپختوںخوا میں بسانے میں کردار ادا کیا تھابیرسٹر سیف نے مزید کہ ’خواجہ آصف نے مارشل لا کا ساتھ دینے پر معذرت کی، بہتر ہو گا کہ وہ فارم 47 پر ایم این اے بننے پر ریحانہ ڈار سے بھی معافی مانگیں۔‘’وزیر دفاع ہونے کے ناتے خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے‘