امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے کی ملاقات، روس اوریوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویزپربیان نامکمل ہے۔
امریکا، جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ملازمین بحال کرنے کا حکم
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے روس جنگ بندی کی تجویز پرمثبت ردعمل دے گا، روسی صدر پیوٹن اوردیگرکے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنگ بندی کے امریکی منصوبے پرسوالات اٹھائے تھے۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن یوکرین کومزیدشرائط ماننا ہوگی، جنگ بندی سے متعلق کچھ معاملات پرامریکی صدرسے بات چیت کی ضرورت ہے۔