پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

ہم نیوز  |  Mar 14, 2025

روسی صدر پیوٹن نے روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یقیناً جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں ،جنگ ختم ہونی چاہیے لیکن منصوبہ طویل مدتی امن پر مبنی ہو،بحران کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔

جنڈولہ چوکی پر حملے کی کوشش ناکام،خودکش بمبار سمیت10خوارج ہلا ک

کچھ مسائل ہیں جن پر بات چیت کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے امریکی ساتھیوں سے بھی بات کرنی چاہیے۔

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے روس درست سمت کا انتخاب کرے گا،روس کی جانب سے جنگ بندی دیکھنا چاہیں گے۔

پیوٹن نے اچھا، امید افزا بیان دیا لیکن یہ مکمل نہیں تھا،روسی صدر پیوٹن سے بات کا خواہشمند ہوں،کچھ خلل ہوگا لیکن یہ زیادہ دیر نہیں رہے گا،نیٹو اپنی کوششیں بڑھا رہا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا انداز

نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں زیادہ ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے، ہم کافی ہتھیار تیار نہیں کر رہے، روس اور چین کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More