سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ہوں گی۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں عید کی سرکاری چھٹی 30 مارچ بروز اتوار سے شروع ہو گی یعنی ملازمین 28 اور 29 مارچ کے ساتھ طویل تعطیل کا لطف اٹھائیں گے۔
عید الفطر کی تعطیلات دو اپریل بروز بدھ کو ختم ہوں گی اور جمعرات تین اپریل کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق دوسری طرف طلباء کے لیے تعطیلات 20 مارچ سے چھے اپریل تک ہوں گی۔
30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی مصری ادارے کی پیشگوئی
عیدالفطر کی اصل تاریخ کی چاند نظر آنے پر تصدیق ہو گی۔ سعودی عرب جون کے اوائل میں عید الاضحیٰ بھی منائی جائے گی جب چار سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
سال کے آخر میں مملکت میں سعودی قومی دن کے موقع پر بھی چھٹی ہو گی جو ہر سال 23 ستمبر کو آتا ہے۔