جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ بڑی کارروائی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ بیرون ملک سے منصوبہ بنایا گیا تھا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے،جعفر ایکسپریس پرحملے کے دوران کالز میں افغانستان سے رابطوں کاسراغ ملا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال سے روکے۔

ماضی میں بھی تفصیلات افغانستان کے ساتھ شیئر کرتے رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہماری بنیادی ترجیح دوستانہ و قریبی تعلقات کا فروغ ہے۔

وزیراعظم کی ازبکستان کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستانی قوانین موجود ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات پر پاکستان آنے والے افغانیوں کو خوش آمدید کہیں گے، اے سی سی ہولڈرز افغانیوں کو پاکستان میں قیام کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر متوقع پابندیوں کی خبروں کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی بارے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اسپین میں گرفتار پاکستانیوں میں سے 4 کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، دیگر قیدیوں کی قونصلر تک رسائی کی درخواست کی ہے، ابھی تک قونصلر رسائی کی اجازت نہیں ملی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More