گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت گوگل والٹ متعارف کرا دی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔

ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں، یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے اس بارے میں کہا کہ گوگل والٹ صارفین کو محفوظ، آسان اور مفید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اہم اشیاء کی رسائی اور دیگر کارڈز کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

انسٹاگرام کا ٹک ٹاک کے مقابلے کی ایپ متعارف کرانے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے، اس سے صارفین کو محفوظ اور تیز تر ادائیگی کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور سفر کو مزید آسان بنا سکتے ہیں۔

صارفین ایپلی کیشن کو پلے اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوا یا پرس ہے، جس میں ہر صارف مختلف کارڈز اور دستاویزات بھی محفوظ کر سکتا ہے۔بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک، جاز کیش، ایچ بی ایل، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اگر کوئی اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کربھی لے تو وہ اس کے کسی کام کا نہیں ہوتا کیونکہ اس میں ڈیبٹیا کریڈٹ کی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More