ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس چوری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

کراچی، درخشاں سی ویو پرایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس چوری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی۔

ایدھی حکام کے مطابق کراچی کےعلاقے درخشاں سی ویو پرڈرائیورایمبولینس سے اترکرواش روم گیا توملزم نے گاڑی چوری کرلی۔

35 ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل ایم ایس کیلئے درخواستیں طلب

ملک کی فلاحی تنظیم  ایدھی فائونڈیشن کے ڈرائیور کے شور مچانے پر لوگوں نے ایمبولینس کو روکنے کی کوشش کی۔

ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سے ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس بجلی پول سے ٹکرا گئی، شہریوں کے ہجوم  نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More