وزیر اعظم نے قومی فٹ بالر کی بدحالی کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی فٹ بالر کی بد حالی کا نوٹس لے لیا۔

ہنگو سے تعلق رکھنے والا فٹ بالر محمد ریاض گزر بسر کے لیے جلیبیاں فروخت کر رہا تھا، وزیر اعظم  نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے

وزیراعظم نے فٹ بالرمحمد ریاض کو ملاقات کے لئے بلا لیا، شہبازشریف کی جانب سے محمد ریاض کے لئے خصوصی پیکج دئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بند ہونے کی وجہ سے محمد ریاض ملازمت کھو بیٹھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More