ٹوائلٹس میں موجود چند چیزوں نے ایئر انڈیا کی پرواز کو واپس لوٹنے پر مجبور کردیا

ہماری ویب  |  Mar 12, 2025

حال ہی میں ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو اڑان بھرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لوٹنا پڑا جس کی وجہ گندے ٹوائلٹس بتائے جارہے ہیں۔

مذکورہ فلائٹ شکاگو سے نئی دہلی جارہی تھی تاہم دورانِ پرواز طیارے کے ٹوائلٹس میں کپڑے، چیتھڑے اور پلاسٹک بیگز پھنسنے ہوئے پائے گئے۔

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا گیا جہاں اب باتھ روم کے استعمال کے طریقوں اور آداب سے متعلق ایک نئی دلچسپ بحث کا آغاز ہوگیا ہے-

5 مارچ کو بحرِ اوقیانوس کے اوپر سے گزرتے ہوئے طیارے کا رخ اس وقت پائلٹ نے واپس موڑ لیا جب عملے کو پتہ چلا کہ طیارے کے 12 میں سے 8 بیت الخلاء خراب ہو چکے ہیں۔

یورپی ہوائی اڈوں پر رات کے وقت آپریشن کی پابندیوں کے باعث عملے نے واپس شکاگو جانے کا فیصلہ کیا تاکہ طیارے میں سوار 342 مسافروں کو ٹوئلٹس کی کمی کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔


ٹوائلٹس میں پلاسٹک کے تھیلے، چیتھڑے اور کپڑے سمیت دیگر اشیاء فلش کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایئر لائن کی پروازوں میں ٹوائلٹس میں غیر متعلقہ اشیاء پائی گئی ہوں۔ اس سے قبل بھی کمبل، بچوں کے ڈائپرز جیسی چیزیں ٹوائلٹس میں فلش کی جا چکی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More