این ایچ اے نے لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔
وفاقی وزیر مواصلات کو رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریلیف مل گیا، 3 ٹیموں نے مسلسل کام جاری رکھا، شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی شروع کردی گئی۔
اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آج شام یا رات بارش کا امکان
ترجمان این ایچ اے نے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو ہر لمحہ صورتحال سے باخبر رکھا گیا، بہت جلد شاہراہ قراقرم کو دونوں اطراف سے کھول دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا این ایچ اے کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا اورہدایت کیں کہ تمام شاہراہوں بالخصوص پہاڑی علاقوں میں چوکنا رہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے اسٹاف نے مشکل موسم اور مشکلات میں بھی بہترین کام کیا، شاہراہ قراقرم پر پھنسے شہریوں کا وفاقی وزیرعلیم خان سے فوری ایکشن پراظہارتشکرکیا۔