ہماری ویب | Mar 10, 2025
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف باپ بن گئے! گھر میں خوشیوں کی بہار آگئی، جب ننھے مہمان کی آمد نے زندگی کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ قومی کرکٹر کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر سامنے آتے ہی ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبارکباد کا پیغام شیئر کیا اور حارث رؤف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے دوست کو باپ بننے کی خوشی میں مبارکباد دی۔
View this post on Instagram A post shared by cricketfreak🇵🇰 فرح شیخ (@farahsheikhniiii)
A post shared by cricketfreak🇵🇰 فرح شیخ (@farahsheikhniiii)
سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار جاری ہے، تاہم حارث رؤف نے خود تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یاد رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا، جبکہ جولائی 2023 میں ان کی رخصتی اور ولیمہ کی شاندار تقریبات منعقد ہوئیں۔ اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر بے حد خوش ہے، اور مداح بھی انہیں ڈھیروں دعائیں دے رہے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More