رمضان میں پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اعلان٬ مسافروں کے لیے بڑی سہولت

ہماری ویب  |  Mar 10, 2025

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر 1، آر 2، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔

سینیر وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو رمضان میں درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنے گھروں تک محفوظ پہنچ سکیں، حکومت کی جانب سےعوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More