جے آئی ٹی نے منفی پراپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اورسوشل میڈیا ٹیم کو 11 مارچ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے، جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔
سنیٹر عون عباس کے سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پراپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کررہی ہے۔
نوٹسزمیں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، آج جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے 5 گھنٹے تفتیش کی۔