جمہوریہ ترکیہ کے سفیرڈاکٹرعرفان نذیر اوغلو نے جمعہ کی شام معروف پاکستانی خطاط واصل شاہد کی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا۔
یہ نمائش حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ پر مشتمل تھی اور ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، اس کا مقصد ترکی کے ممتازخطاط استاد حسن چیلبی کوخراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن
افتتاحی تقریب میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان چیپٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار، 24 اسلامی ممالک کے سفیر، معروف دانشوراورادیب بھی شریک ہوئے۔
ترک سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی ثقافتی اورتاریخی اقدار یکساں ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی اور بھائی چارہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان چیپٹر کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں مشترکہ ثقافتی روایات کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے اوران خوبصورت اقدارکوزندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو جدید طرزِ زندگی کی وجہ سے پس منظر میں جا رہی ہیں۔