یہ چیف الیکشن کمشنر بانی پی ٹی آئی کے لگائے ہوئے ہیں، بیرسٹرعقیل ملک

ہم نیوز  |  Mar 08, 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ یہ چیف الیکشن کمشنر بانی پی ٹی آئی کے لگائے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ عدالت کے فیصلو ں پر عملدرآمد ہونا چاہئے،معاملات آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے۔

وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کو قلمدان تفویض ، علیم خان کا 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پرعمل کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سال چیف الیکشن کمشنرنہیں لگایا۔

مشاورت کا عمل وزیراعظم نے شروع کرنا ہوتا ہے، اپوزیشن لیڈر نےجلد بازی کی اوراسپیکر کو خط لکھ دیا، اپوزیشن لیڈر نے خط لکھا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے کمیٹی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی اب تو پارلیمانی کمیٹی ہی بنے گی، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے3،3 نام سامنے آجائیں گے ۔

ا ن 3 ناموں میں سے ایک نام پر اتفاق کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے لیڈرز نے کہا تھا 26ویں ترمیم پر اعتراض نہیں پھر بھی ہم نہیں ہونے دینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More