بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

 بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ہریانہ میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ امبالہ ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز پر روانہ ہوا تھا اور پنچکولا ہریانہ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں ایئرپورٹ پر گرفتار

بھارتی فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر ایجیکٹ کیا اور محفوظ طریقے سے زمین پر اتر گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More