قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹیم میں واپسی کے امکان کو رد کر دیا۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا کچھ میں بول چکا ہوں، مشکل ہے کہ اب میری قومی ٹیم میں واپسی ہو۔ اس ملک میں زیادہ سچ نہیں بولنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری آواز اٹھانے سے اگر کوئی نوجوان کرکٹر کو فائدہ ہو جائے اسی میں میری جیت ہے۔
خوبصورتی اور اچھی ڈریسنگ سینئرز سے برداشت نہیں ہوتی، احمد شہزاد
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بہت سارے مسائل ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد اگر سیلیکشن کمیٹی میں جگہ ملی تو ضرور کروں گا۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹھیک کرنے کے لیے تین چار لوگ ہی چاہیے جو اس کا نظام درست کر دیں گے۔