امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر آئندہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب جائیں گے تاکہ سعودی عرب کے ساتھ امریکی معیشت میں ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے میں فوجی سازوسامان کی خریداری بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے دور حکومت کا پہلا غیر ملکی دورہ 2017 میں ریاض تھا جہاں انہوں نے سعودی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جس کا تخمینہ 350 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔
امریکیوں کے قتل میں ملوث داعش کمانڈر گرفتار ، تعاون پر پاکستان کا مشکور ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی درخواست پر سعودی عرب امریکی کمپنیوں میں 4 سال کے دوران 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے جس میں امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بھی شامل ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے، اس لیے میں وہاں جارہا ہوں، میرے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔