بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے پر جاپہنچی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 571 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔
بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں ایئرپورٹ پر گرفتار
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 31 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 400 روپے ہوگئی۔