چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں چینی مزید مہنگی ہو گئی۔

لاہور میں 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 8250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے نرخ 160 سے 164 روپے فی کلو ہو گئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ چینی کے نرخ 170 سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد بحال

گزشتہ روز چینی کا پچاس کلو تھیلا 8000 روپے کا تھا، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عارف نے کہا ہے کہ طلب میں اضافے کی وجہ سے چینی کے بھائو بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں بھی چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافے سے 165 سے 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری کا کہنا ہے کہ سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سپلائی کو ڈبل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More