نیوزی لینڈ کے کپتان میچل سینٹنر بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے۔
دبئی پہنچنے پر کیوی کپتان نے کہا کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اس لئے انہیں دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے۔
میچل سینٹنرکا کہنا تھا کہ پچز سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے، لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، دبئی کی پچ اسکریپ کی طرح ہو سکتی ہے لیکن اس پر قابو پائیں گے۔
بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی ٹیم کے خلاف فائنل کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ ہم پہلے کے مقابلے میں اس بار زیادہ رنز کریں گے۔
ہمارے کھلاڑی سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیلے لیکن فائنل میچ مختلف ہوتا ہے اس کا کھلاڑیوں کو بھی علم ہے، گروپ میچ کے مقابلے میں بھارت کے خلاف زیادہ اچھا کرنے کرنے کا ارادہ ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف نیوزی لینڈ نے 362 رنز بنائے تھے جو اب تک کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے ایونٹ میں سب سے زیادہ اسکور ہے، اگر نیوزی لینڈ کی کارکردگی سیمی فائنل جیسی رہی تو پھر بھارت کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔