ٹڈاپ کرپشن کیس ، یوسف رضا گیلانی تین مقدمات میں بری

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس میں 3 مقدمات میں بری کر دیا۔

ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں ہوئی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے یوسف گیلانی کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

کرپشن کیس، پرویز الہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

کیس کی سماعت کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر 2009 میں یہ کیس بنایا گیا، آج تمام وعدہ معاف گواہ ملزم بن گئے اور ملک سے فرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر کیس ہماری موجودہ اتحادی حکومت نے ہی بنایا تھا، ہمیں ان پر کوئی گلہ نہیں، ہم حکومت کی مکمل سپورٹ کریں گے، اتحادی حکومت کو بیک سٹیپ نہیں کریں گے۔

697 سرکاری ملازمین، افسران کیخلاف 10 ارب کی مبینہ کرپشن انکوائریوں کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ کل سینیٹ کے ایک اور ممبر کو اٹھا لیا ہے، ان کو کل ایوان میں لایا جائے ، اگر انہیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں نہ لایا گیا تو پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More